6 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے روز صحافی کی مناسبت سے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کے افراد کو دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔

ابنا: صدر احمدی نژاد نے آج تہران میں روز صحافی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کو چاہیے کہ وہ بروقت خبر دے کر ملت ایران اور علاقے کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائيں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت بیانی سے کام لیا جانا چاہیے خواہ وہ نقصان دہ ہی کیوں نہ ہو۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ دشمن یہ سوچتا ہے کہ وہ آزادی کو محدود کر کے اپنی حکومت باقی رکھ سکے گا لیکن اگر ایسا ہوتا تو سارے ڈکٹیٹروں اور طاغوتوں کو بقائے دوام حاصل ہو جاتا۔

آج ایران  میں صحافیوں کا دن منایا جا رہا ہے۔ آج کے دن سترہ مرداد مطابق سات اگست کو انیس سو اٹھانوے میں ایرانی صحافی محمود صارمی ایرانی سفارت کاروں کے ہمراہ مزار شریف میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔ اسی مناسبت سے اس دن کو روز صحافی کا نام دیا گیا ہے۔

.......

/169